لیسکو نے نئی نیٹ بلنگ پالیسی کا نفاذ کر دیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں اب نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت سولر صارفین سے نئے معاہدے ہوں گے،نئی پالیسی کی کچھ شقوں کا اطلاق پرانے صارفین پر بھی ہو گا۔

لیسکو ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت صارفین کے امپورٹ یونٹ کے بدلے ایکسپورٹ یونٹ کا نظام ختم کر دیا گیا ہے، پہلے سے نیٹ میٹرنگ کنکشنز کے حامل صارفین کو بھی بل بھجوانے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے سے نیٹ میٹرنگ کنکشنز کے حامل صارفین کے ایکسپورٹ یونٹ 25 روپے 32 پیسے اور امپورٹ یونٹس ٹیرف ریٹ کے تحت ہوں گے، یونٹ کا یونٹ سے تبادلہ ختم کر کے پیسوں کی کٹوتی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف، بل کتنا آئیگا؟

لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت ایکسپورٹ یونٹ ریٹ تقریباً 8 روپے 13 پیسے ہو گا، نئے نیٹ بلنگ معاہدے 5 سال کے لیے کئے جائیں گے، پرانے صارفین کے سات سالہ معاہدے ختم ہونے کے بعد ان سے نئی پالیسی کے تحت معاہدے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ نئی نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت ڈی جی کپیسٹی سے منظور شدہ لوڈ سے زائد ایکسپورٹ یونٹس بلنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں