اگر اذانِ فجر کے دوران کھاتے رہیں تو کیا روزہ ہو جائے گا؟
اگر اذانِ فجر کے دوران کھاتے رہیں تو کیا روزہ ہو جائے گا؟

اگر اذان فجر صبحِ صادق کے بعد دی جا رہی ہو تو اذان کے دوران کھانا پینا جائز نہیں۔ اگر کسی نے جان بوجھ کر اذان کے دوران کھایا یا پیا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور بعد میں اس کی قضا لازم ہوگی۔ اس لیے احتیاط یہ ہے کہ اذان سے پہلے ہی کھانا چھوڑ دیا جائے۔