ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار جاں بحق

Turkey Military Helicopter Crash
فائل فوٹو
Updated | Published November, 13 2026 |
استنبول: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مشرقی صوبے مالاتیا میں پیش آیا، جہاں فوج کا ایس 70 (S-70) ہیلی کاپٹر اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چار فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ابتدائی طور پر ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی۔

حادثے کے بعد مقامی نشریاتی اداروں نے جائے وقوعہ کی فوٹیج بھی نشر کی، جس میں ایمبولینسوں، پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دھواں اور شعلے بلند ہوتے بھی دکھائی دیے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں اور متعلقہ اداروں نے علاقے میں کارروائیاں انجام دیں جبکہ حکام حادثے کی تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

ترکیہ کی وزارت دفاع نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں شہید اہلکاروں کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:شارجہ میں شادی کرنیوالوں کیلئے 30 ہزار درہم گرانٹ کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.99 ▼ 0.84
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.41 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.39 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,448 ▼ 11,187
Gold 22K Per Tola 368,910 ▼ 10,255
Gold 21K Per Tola 352,142 ▼ 9,789
Gold 18K Per Tola 301,836 ▼ 8,391
Silver Per Tola 5,196 ▼ 134
Platinum Per oz (USD) 1,523 ▼ 10.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 ▼ 14.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں