لاکھوں بیرل تیل لے جانے والا سپر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

Strait of Hormuz Oil Tanker Incident
فائل فوٹو
Updated | Published October, 17 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جانے والے سپر ٹینکر کے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے مطابق واقعے کے بعد جہاز میں زوردار دھماکا ہوا اور اس میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، تاہم واقعے میں جانی نقصان اور تیل کے اخراج سے متعلق تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے ممنوعہ راستہ اختیار کر رہا تھا، جس کے دوران وہ سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ آئل ٹینکر نے اپنے ٹریکنگ اور ریڈار سسٹم بند کر رکھے تھے اور امریکی فوجی معاونت کے ساتھ دھوکا دہی پر مبنی طریقہ اختیار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی۔

پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو امریکی حمایت پر انحصار کرنے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر توانائی کی مصنوعات دنیا بھر میں پہنچائی جاتی ہیں۔ اس علاقے میں کسی بھی ممکنہ حملے یا بحری رکاوٹ سے عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتیں متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جدید ٹیکنالوجی اور میزائل سازی کے شعبوں میں ایران کی کامیابیوں کو عوام کی سائنسی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آٹے کی قیمت میں بڑی کمی، تھیلا کتنے کا ہوگیا؟

ایرانی میڈیا کے مطابق تعلیمی اداروں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایسی تکنیکی ترقی چاہتا ہے جس سے کوئی دشمن اس پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کرے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں