ایران کیخلاف جنگ میں کتنے امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا؟

Congressional Research Service Report
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published October, 7 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف جنگ کے دوران 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے یا تباہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بڑی تعداد میں بغیر پائلٹ طیارے بھی شامل ہیں۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے دوران امریکی فکسڈ ونگ طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ طیاروں کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوجی اثاثوں میں سب سے زیادہ نقصان ایم کیو-9 ریپر ڈرونز کو ہوا۔ ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران کم از کم 45 ڈرونز ضائع ہوئے، جس سے امریکی فضائی نگرانی اور حملہ آور صلاحیتوں کو نقصان پہنچا۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق مارچ میں کویت میں 3 امریکی طیارے اپنے ہی فریق کی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوئے، جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک ایف-15 ای طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر میں اردن کے ایک فضائی اڈے پر ایرانی حملے کے نتیجے میں 8 ایف-15 طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم یہ تمام طیارے بعد ازاں دوبارہ سروس میں شامل کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ ایک ایف-35 اے لائٹننگ ٹو، اے-10 تھنڈر بولٹ ٹو کے 2 طیارے اور کے سی-135 فضائی ایندھن بھرنے والے 7 طیارے بھی نقصان کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا اعلان

رپورٹ کے مطابق طیاروں کو پہنچنے والے نقصانات کی نوعیت مختلف تھی، تاہم مجموعی اعداد و شمار ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران فضائی اثاثوں کو درپیش خطرات کو نمایاں کرتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.95 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.86 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.65 ▲ 1.43
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,358 ▲ 647
Gold 22K Per Tola 394,495 ▲ 593
Gold 21K Per Tola 376,563 ▲ 566
Gold 18K Per Tola 322,769 ▲ 485
Silver Per Tola 6,311 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▲ 8.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں