ایران امریکا جنگ خاتمے کے قریب ہے: ٹرمپ

iran america war
فائل فوٹو
Updated | Published September, 17 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 16 ستمبر کو ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ یہ تنازع اختتام کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کیلئے آمادگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنماؤں یا وزرائے خارجہ سے ملاقات آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے نمائندوں کی شرکت متوقع بتائی گئی ہے۔

ملاقات میں ایران جنگ کے بعد کی حکمت عملی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امریکی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں متوقع ہے جب ایران تنازع کئی ماہ سے جاری ہے اور اس کے اثرات خطے کے دیگر ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 18 سے 28 ستمبر تک نیویارک میں جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور حکومت شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ پر حوثی ڈرون حملہ ناکام، ہدف سے پہلے تباہ

تاہم ٹرمپ کے بیان کے باوجود جنگ کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی معاہدہ یا باضابطہ جنگ بندی سامنے نہیں آئی، اس لیے آئندہ سفارتی رابطوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں