سرکاری سکولوں میں طلبہ کے اے آئی استعمال پر ایک سال کی پابندی

سرکاری سکولوں میں اے آئی پر پابندی/فائل فوٹو
سرکاری سکولوں میں اے آئی پر پابندی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے سرکاری پرائمری اور مڈل سکولوں کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال پر ایک سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا

نئی پالیسی کے تحت آٹھویں جماعت تک تقریباً 6 لاکھ طلبہ سرکاری سکولوں میں اے آئی کے استعمال سے متاثر ہوں گے، جبکہ طلبہ کے لیے استعمال ہونے والے تقریباً 40 اے آئی تعلیمی ٹولز کا استعمال روک دیا جائے گا۔

میئر ظہران ممدانی نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیم اور نشوونما کے لیے اساتذہ اور انسانی رابطہ ضروری ہے۔ ان کے مطابق طلبہ کو اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ مہارتیں سیکھنے، اساتذہ سے تعلق قائم کرنے اور مشکل مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے۔

نئی پالیسی کے تحت ہائی سکول کے طلبہ کو مخصوص حالات میں اے آئی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم تمام جماعتوں کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔ طلبہ کو مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی اور تربیتی کلاسز بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیزاور دوسرے صوبوں کے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان

دوسری جانب اساتذہ کو سبق کی منصوبہ بندی اور بعض انتظامی امور کے لیے اے آئی سے مدد لینے کی اجازت ہوگی۔ خصوصی ضروریات رکھنے والے طلبہ اور بعض مخصوص تعلیمی پروگراموں کے لیے بھی پالیسی میں استثنیٰ رکھا گیا ہے۔

نیویارک کے سرکاری سکول اس سے قبل 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال پر عارضی پابندی عائد کرچکے ہیں، تاہم بعد میں یہ پابندی ختم کردی گئی تھی۔

حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت آئندہ ایک سال کے دوران کلاس رومز میں اے آئی کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں مصنوعی ذہانت سے متعلق تعلیمی پالیسی کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں