ایران کا کویت پر میزائل حملہ

Iran Missile Attack Kuwait
فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، ایران نے کویت کو بھی میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

کویتی حکام کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد ملک کا فضائی دفاعی نظام فوری طور پر متحرک کردیا گیا۔ دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم کویتی حکام نے ایرانی کارروائی کو جارحیت کا حصہ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ ایران کی جانب سے امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے بعد امریکا نے بھی مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے اور بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مدت 2027 تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق خطے میں امریکی بحری، فضائی اور دیگر دفاعی یونٹس بدستور موجود رہیں گے، مشرق وسطیٰ میں اس وقت تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی ڈرون نمائش کیلئے چوک پر رکھ دیا

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں کسی بھی نئی کارروائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ خطے کے ممالک بھی سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں