ایران نے امریکی ڈرون نمائش کیلئے چوک پر رکھ دیا

Iran MQ-9 Drone
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 3 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے امریکی حملے کے دوران مار گرائے جانے والے مبینہ MQ-9 ڈرون کو عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کردیا، جس کے بعد ڈرون کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 3 کروڑ ڈالر مالیت کا امریکی MQ-9 ڈرون ایرانی فورسز نے مار گرایا، جسے اب مرکزی صوبے میں ایک عوامی مقام پر نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں شہریوں کو مبینہ طور پر تباہ شدہ ڈرون کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا مقصد امریکی فوجی کارروائی کے جواب میں اپنی دفاعی صلاحیت اور کارروائی کی کامیابی کو نمایاں کرنا ہے۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس مخصوص ڈرون کو ایران کی جانب سے مار گرائے جانے کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی اڈوں پر جوابی حملہ کر دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے ایران میں مختلف مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی کارروائیاں کی تھیں۔ امریکی حکام کے مطابق حملوں میں مقررہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور مشن مکمل کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملوں میں قشم جزیرے، اہواز، بندر عباس، سیستان بلوچستان اور ہرمزگان کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں