پب جی موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کینیڈا میں موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد/فائل فوٹو
کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد/فائل فوٹو
Updated | Published August, 28 2026 |
اوٹاوا(ویب ڈیسک) پب جی موبائل کے مشہور کانٹینٹ کریایٹر اور کینیڈین سفیر فاروق احمد کینیڈا کے شہر کیلگری میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئے، ان کی اچانک وفات نے دنیا بھر کے گیمنگ کمیونٹی اور مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے

ان کی وفات کی افسوسناک خبر دوستوں کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد فلک پب جی، ڈکٹیٹر وائی ٹی، ستارا نامیوس بابا او پی اور کرپٹو پب جی سمیت کئی دیگر نامور پب جی کری ایٹرز نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

فاروق احمد نے اپنے یوٹیوب چینل فاروق احمد وائی ٹی پر پب جی موبائل سے متعلق شاندار مواد کے ذریعے بڑی فالوونگ بنا رکھی تھی، جہاں ان کے 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 85 ہزار فالوورز موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو نییمبا انتقال کرگئے

ان کی انسٹاگرام پروفائل کے مطابق وہ آفیشل پب جی موبائل پارٹنر اور پب جی موبائل کینیڈین ایمبیسیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

مرحوم اپنے قیمتی پب جی اکاؤنٹ اور انوینٹری کی وجہ سے کمیونٹی میں بے حد مقبول تھے۔ ان کے چینل پر مہنگی یو سی کی خریداری، نایاب اشیا، ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن اور اکاونٹس کے حوالے سے ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی تھیں، جن میں ان کی دنیا کے سب سے مہنگے ترین اور پب جی اکاؤنٹ پر مبنی ویڈیو بھی شامل ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.49
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.57 ▼ 1.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.72 ▼ 1.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418
Gold 22K Per Tola 440,383
Gold 21K Per Tola 420,366
Gold 18K Per Tola 360,314
Silver Per Tola 7,152
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▼ 3.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں