دبئی میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت پوری دنیا میں بالخصوص اسلامی ممالک میں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ اس مبارک دن کے موقع پر اسلامی ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اسلامی ملک دبئی نے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ نے کہا کہ جن اداروں کو مختلف کام کے انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے وہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کے ذریعے اپنے شیڈول کا تعین کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہرام مصر کی تعمیر کا راز کھلنے لگا، حیران کن حقائق سامنے آگئے
دبئی کے سرکاری انسانی وسائل کے محکمے نے 28 اگست بروز جمعہ کو جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں میں سرکاری محکموں، حکام اور اداروں کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوں گی، اس طرح سرکاری ملازمین کو تین ایک ساتھ چھٹیاں ملیں گی۔تاہم شفٹوں میں کام کرنے والے یا عوامی خدمات پر مامور اداروں کے ملازمین کو ان کے متعلقہ سرکاری ادارے آپریشنل ضرورت کے مطابق چھٹی دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کویت کی حکومت نے بھی جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔