ایران جنگ کے اثرات، امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کا انکشاف

امریکا
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 13 2026 |
واشنگٹں (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف جنگ طویل ہوگئی جس سے تنگ آکر امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات کئی اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جب کہ جہاز کے عملے نے کئی اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے جہاز پرتعینات ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں