سعودی عرب: فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق

سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق
ریاض میں صوفہ بنانے والے فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق ہوگئے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 10 2026 |
ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں صوفہ بنانے والے فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب: فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں صوفہ بنانے والے فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 16 بنگلہ دیشی مزدور جاں بحق ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی وزارت مہاجرین کی بہبود اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق فائر سروس ڈیپارٹمنٹ نے ریاض کی ایک صوفہ فیکٹری میں آگ لگنے کی واقعے کی تصدیق کی ہے جس میں کم از کم 16 بنگلہ دیشی تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے۔

وزارت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق بنگلہ دیش کے شمالی ضلع نو گاؤں سے تھا، جبکہ دیگر متاثرین نٹور اور راجشاہی اضلاع کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی آرامکو ریفائنری کے بعد ایک اور حملہ

بنگلہ دیش کے وزیر برائے تارکین وطن کی بہبود اور اوورسیز ایپلائمنٹ عارف الحق چودھری نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جانے والے ملازموں کی اس طرح المناک موت انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں بنگلہ دیشی سفارتخانہ جائے حادثہ اور مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، متعلقہ اداروں کو جاں بحق مزدوروں کی میتیں جلد وطن واپس لانے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو ضروری سرکاری امداد و معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.89 ▼ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.40 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,150 ▲ 10,353
Gold 22K Per Tola 414,471 ▲ 9,490
Gold 21K Per Tola 395,632 ▲ 9,059
Gold 18K Per Tola 339,113 ▲ 7,765
Silver Per Tola 6,616 ▲ 215
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▲ 21.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں