عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی نافذ

Umrah Visa New Rules
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے نئی عمرہ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت یکم ربیع الاول سے مرحلہ وار نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

نئی پالیسی کا مقصد عمرہ زائرین کو بہتر، منظم اور معیاری سہولیات فراہم کرنا اور تمام انتظامات کو جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت لانا ہے۔

سعودی وزارت الحج و العمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اب عمرہ ویزہ حاصل کرنے کیلئے صرف ہوٹل بکنگ اور ٹرانسپورٹ ووچر ہی کافی نہیں ہوگا، بلکہ زائرین کیلئے فوڈ ووچر بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق ہر رات کے قیام کیلئے کم از کم 20 سعودی ریال مالیت کا فوڈ ووچر ویزہ دستاویزات کا لازمی حصہ ہوگا۔

حکام کے مطابق اس نئے نظام پر عمل درآمد نسک  پلیٹ فارم کے ذریعے کیا جائے گا، جہاں عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ، کھانے اور دیگر سہولیات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں اس پالیسی کا اطلاق پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلہ دیش سے آنے والے عمرہ زائرین پر کیا جا رہا ہے۔

سعودی وزارت نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریباً 10 ہزار ریسٹورنٹس کو بھی نسک پلیٹ فارم سے منسلک کر دیا ہے، تاکہ زائرین کو معیاری، محفوظ اور بروقت غذائی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزارت الحج و العمرہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت عمرہ کمپنیوں، ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کو بھی واضح ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ زائرین کو آمد سے واپسی تک ہر مرحلے پر بہترین خدمات میسر آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس عمرہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کی گئی، انہیں بلیک لسٹ کیا گیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

نئی منظور شدہ عمرہ کمپنیوں کو نسک نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ شفافیت، نگرانی اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں