ایران نے ٹرمپ کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

Donald Trump Iran Deal
فائل فوٹو
Updated | Published June, 14 2026 |
تہران:(ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق قیاس آرائیوں کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہو جائیں گے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔

بیان کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے معاہدے کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ 14 جون کو اپنی سالگرہ کے موقع پر معاہدے کی تقریب منعقد کرنا چاہتے ہیں اور اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی سیاسی اور ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی حکام نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ معاہدہ فوری طور پر حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے اور اس کے بعد آبنائے ہرمز تمام جہاز رانی کیلئے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خطے میں حالات معمول پر آنے کے بعد جوہری مواد کی باقیات سے متعلق امور کو بھی نمٹایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں میئر سمیت 4 افراد شہید

دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی اور امریکی بیانات میں واضح اختلاف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل اب بھی پیچیدہ مرحلے میں ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اب آئندہ سفارتی پیش رفت اور ممکنہ مذاکراتی نتائج پر مرکوز ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں