سوڈان: چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام افراد ہلاک

جنوبی سوڈان کے دارالخلافہ جوبا کے نواحی علاقے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تمام 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فائل فوٹو
جوبا: (ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان کے دارالخلافہ جوبا کے نواحی علاقے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تمام 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب سیسنا 208 کاراوان طیارہ یئی سے جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف رواں دواں تھا۔

اتھارٹی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا، طیارے نے صبح 9 بج کر 15 منٹ پر اڑان بھری اور 9 بج کر 43 منٹ پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد طیارہ تقریباً 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار پائلٹ سمیت تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے، طیارے میں سوار 2 مسافروں کا تعلق کینیا سے تھا جب کہ دیگر تمام مسافر جنوبی سوڈان کے باسی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 29 افراد ہلاک

سوڈانی ایوی ایشن کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ممکنہ طور پر خراب موسم اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے معلومات اکٹھی کرنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں اکثر و بیشتر فضائی حادثات پیش آتے رہے ہیں، جہاں پرانے طیارے، محدود انفراسٹرکچر اور خراب موسم کو حادثات کی بڑی وجوہات قرار دیا جاتا ہے، ماضی میں بھی سوڈان میں متعدد مہلک فضائی حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں بیسیوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں