لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ اپنے دفاع اور خطے کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسرائیل کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ مزاحمت کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو حزب اللہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مزاحمتی قوتیں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی لبنان کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی جا رہی ہے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد حزب اللہ کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا سعودیہ میں فوجی اڈے پر حملہ، 5 امریکی طیارے تباہ
واضح رہے کہ 2 مارچ سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے جس کے باعث سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، مبصرین کے مطابق اگر صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو خطے میں مزید کشیدگی اور بڑے تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔