میٹرک امتحانات 2026 سے قبل طلبہ کی بائیومیٹرک لازم
Biometric Attendance Students
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک امتحانات 2026 کے حساس امتحانی مراکز میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام نافذ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اب تک 6 ہزار سے زائد طلبہ اپنی بائیومیٹرک رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ہر امیدوار کی درست شناخت یقینی بنانا اور نقل یا دیگر بے ضابطگیوں کے امکانات کو کم کرنا ہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 2026 کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی کی جائے گی جبکہ آن لائن نگرانی کا نظام امتحانی عمل کی شفافیت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امتحانات میں بائیومیٹرک نگرانی کے نظام کے نفاذ سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ طویل مدت میں تعلیمی اداروں کی ساکھ اور معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تفصیل جانیے: سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ کے لیے درخواست کیسے دیں؟جانیے

دریں اثنا لاہور بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دسویں جماعت کے پرائیویٹ طلبہ فرسٹ سالانہ امتحان 2026 کے لیے اپنی رول نمبر سلپس آن لائن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

میٹرک کے امتحانات کا آغاز 27 مارچ 2026 سے ہوگا۔ پہلے گروپ میں عربی اور جغرافیہ کے پرچے لیے جائیں گے جبکہ دوسرے گروپ میں تاریخ اسلام، تاریخ پاکستان اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (تھیوری) کا امتحان ہوگا۔

جبکہ لازمی انگریزی کا پرچہ 30 مارچ کو لاہور بورڈ کے دائرہ اختیار میں صبح اور شام دونوں شفٹوں میں لیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں