ملک بھر میں تمام یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان
Bangladesh universities closed
فائل فوٹو
ڈھاکا:(ویب ڈیسک) بڑھتے ہوئے توانائی بحران کے باعث بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک بھر کی تمام جامعات کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام بجلی اور ایندھن کی بچت کیلئے اٹھایا گیا ہے تاکہ ملک میں توانائی کے استعمال کو محدود کیا جا سکے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 9 مارچ سے ملک کی تمام سرکاری اور نجی جامعات میں تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کو بھی قبل از وقت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں بجلی کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تنازع کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید متاثر ہوئی ہے جس کے اثرات جنوبی ایشیا کے کئی ممالک تک پہنچ رہے ہیں، اسی صورتحال کے باعث بنگلہ دیش میں ایندھن اور بجلی کی فراہمی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک آتشزدگی، ٹرینیں بند

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ جامعات کو بند کرنے کا مقصد توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی لانا ہے تاکہ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے، حکومت دیگر شعبوں میں بھی توانائی کی بچت کے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

معاشی اور توانائی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی اور عالمی توانائی بحران برقرار رہا تو اس کے اثرات جنوبی ایشیا کی معیشت اور توانائی کے نظام پر مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں