جاری جدول کے مطابق عمرہ ادائیگی کا اوسط وقت 116 منٹ رہ گیا، انتظامی اقدامات سے عمرہ زائرین کیلئے سہولت میں اضافہ ہوا۔ رواں ماہ کیے گئے سروے میں 92 فیصد زائرین نے صحنِ مطاف سے طواف کیا، صحنِ مطاف سے طواف کا دورانیہ دیگر مقامات کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں روزگار کے ہزاروں مواقع
ادارہ امورِ حرمین کے مطابق صحنِ مطاف کو عمرہ زائرین کیلئے مخصوص کرنے سے رش میں نمایاں کمی آئی، طواف، سعی اور مروہ سے واپسی تک مجموعی وقت تقریباً 116 منٹ بنتا ہے۔ جاری جدول کے مطابق صحنِ مطاف سے طواف میں اوسطاً 42 منٹ لگتے ہیں، سعی کے 7 چکروں کے لیے 46 منٹ درکار ہوتے ہیں۔
مسجدالحرام میں داخل ہونے اور صحنِ مطاف تک پہنچنے میں 15 منٹ لگتے ہیں، مطاف سے سعی کے مقام صفا تک جانے کا اوسط وقت 13 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ امورِ حرمین شریفین کے جدول کے مطابق صحنِ مطاف صرف عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے، صرف طواف کرنے والے افراد کے لیے بالائی منزلیں مختص کی گئی ہیں۔