ایم ڈی کیٹ نظام کوعالمی معیار کے مطابق ترتیب دینے کا اعلان
PMDC reforms
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ میں بڑی اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کونسل آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں ایک نیا ایم ڈی کیٹ فریم ورک تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ فیصلہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے دوران سامنے آنے والی بے ضابطگیوں اور شکایات کے بعد کیا گیا ہے تاکہ مستقبل کے داخلوں کے لیے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فریم ورک مکمل ہونے کے بعد ریفارمز کمیٹی نومبر میں اجلاس کرے گی جس میں سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا اور حتمی تجاویز کو منظور کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی امتحانات کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل حل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ غلطیوں کا خاتمہ، کارکردگی میں بہتری اور میرٹ پر مبنی جانچ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس کا شہریوں کو ناکوں پر لرنر پرمٹ جاری کرنے کا اعلان

حکام کے مطابق نیا ایم ڈی کیٹ عالمی بہترین طریقۂ کار کے مطابق تیار کیا جائے گا تاکہ امتحان کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔ ان اصلاحات سے طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کا اعتماد بحال ہونے کی توقع ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ نیا امتحانی ماڈل سوالات کے معیار، ٹیسٹ کے ڈیزائن اور محفوظ مارکنگ سسٹم کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا۔

تعلیمی ماہرین نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کی ساکھ بھی مزید مضبوط ہوگی۔