سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر،یہ کون ہیں؟ جانیے
Saudi Grand Mufti appointment
فائل فوٹو
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر معروف عالمِ دین شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو مفتی اعظم سعودی عرب مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق شاہی حکم نامے کے تحت شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو سعودی عرب کی سینئر علما کونسل کا چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی برائے سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ بھی تعینات کیا گیا، یہ تقرری خادم الحرمین الشریفین کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو سعودی عرب کے ممتاز مذہبی اسکالرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فقہ، تفسیر اور عقائد کے موضوعات پر متعدد کتب تصنیف کیں اور دینی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ 23 ستمبر 2025 کو انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1999 سے اس منصب پر فائز تھے۔

انہوں نے اپنے طویل دور میں شریعت کی تعبیر، سماجی اور فقہی امور پر رہنمائی فراہم کرتے رہے۔

نئے مفتی اعظم کی تقرری کو مذہبی اور علمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، علما کا کہنا ہے کہ شیخ صالح بن فوزان کی علمی بصیرت اور دینی خدمات سعودی عرب میں مذہبی قیادت کو مزید مضبوط بنائیں گی۔