واٹس ایپ کیلئے نئے قوانین کا اعلان

UAE WhatsApp new rules 2026
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published May, 4 2026 |
ابوظہبی:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کے استعمال سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے گئے، جن کے تحت بینکنگ خدمات سمیت کئی اہم امور پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے یکم مئی سے تمام مالیاتی اداروں، بشمول بینکوں، ایکسچینج ہاؤسز اور انشورنس کمپنیوں کو واٹس ایپ کے ذریعے کسٹمر سروس فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔

نئے قواعد کے مطابق اب صارفین کے مالیاتی معاملات، لین دین کی تصدیق اور او ٹی پی بھیجنے کیلئے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مالیاتی ادارے اپنی سرکاری موبائل ایپس، ویب سائٹس یا کال سینٹرز کے ذریعے خدمات فراہم کریں تاکہ صارفین کا حساس ڈیٹا محفوظ رکھا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق واٹس ایپ پر معلومات کا تبادلہ بعض اوقات ملک سے باہر سرورز پر ہوتا ہے، جس سے سیکیورٹی خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

دوسری جانب قانونی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر نجی گفتگو، تصاویر اور گروپ چیٹس بھی سائبر کرائم قوانین کے تحت آتی ہیں۔ کسی کی اجازت کے بغیر تصاویر شیئر کرنا، غیر مصدقہ معلومات پھیلانا یا کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی پوسٹس شیئر کرنا سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:میٹا کا پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ بند کرنے کا اعلان

قانون کے مطابق ایسی خلاف ورزیوں پر ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ یا قید کی سزا ہو سکتی ہے، مزید برآں، واٹس ایپ گروپ ایڈمنز پر بھی ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ گروپس میں غیر قانونی مواد کی نگرانی کریں اور فوری کارروائی کریں۔