اسلام آباد ائیرپورٹ میں فائیو جی سروسز متعارف
5G services Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار اسلام آباد ائیر پورٹ پر فائیو جی سروسز متعارف کرا دی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے بعد یہ ملک کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جہاں یہ جدید سہولت دستیاب ہے۔

حکام کے مطابق نجی ٹیلی کام زونگ کے تعاون سے متعارف کروائی گئی اس سروس کے ذریعے مسافروں کو انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں کو جانے والی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر

ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مسافروں کے سفر کا تجربہ بہتر ہو گا اور فائیو جی نیٹ ورک سروس کے ذریعے صارفین تیز رفتار براؤزنگ، فوری ڈیٹا ٹرانسفر اور بلا تعطل کنیکٹیویٹی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر آنے والے مسافر پہلے ہی اس سہولت سے مستفید ہونا شروع ہو چکے ہیں جبکہ مستقبل میں دیگر ایئرپورٹس پر بھی ایسی سہولیات متعارف کرانے پر غور کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں