پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں شامل انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
(ویب ڈیسک)برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس ہتھکڑیوں میں فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے

گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ڈرہم میں انگلینڈ ٹیم نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کو تین روزہ میچ میں شکست دی، وائرل ویڈیو میں دیگر دو معروف کھلاڑی میتھیو پوٹس اور بین اسٹوکس بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کا علم ہے اور ہم فی الحال اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جیسے ہی ممکن ہوا ہم اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد برائیڈن کارس کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ کے نومنتخب کپتان جو روٹ کے اس بیان کے بعد پیش آیا ہے جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے کھلاڑی بہترین رول ماڈل اور اچھے انسان بنیں۔

برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم فاسٹ باؤلر نے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں