لیڈز ٹیسٹ، انگلینڈ 409 پر آؤٹ، پہلی اننگز میں 238 رنز کی برتری حاصل

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہے/فائل فوٹو
انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 21 2026 |
(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 409 رنز بنا لیے، جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہوگئی

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنائے، جبکہ جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، بروک، کاکس، روٹ اور لارنس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے ہیری بروک، ڈین لارنس سمیت اہم انگلش بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 409 رنز کا ہندسہ عبور کرلیا۔

انگلینڈ کی مجموعی برتری 238 رنز تک پہنچنے کے بعد پاکستان کے لیے میچ میں واپسی کے لیے دوسری اننگز میں مضبوط بیٹنگ کارکردگی دکھانا انتہائی اہم ہوگیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں