پاک انگلینڈ ٹیسٹ، پہلی اننگ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام،171 پر آل ٹیم آؤٹ

انگلینڈکی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا/فائل فوٹو
انگلینڈکی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
(ویب ڈیسک)تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 48.1 اوور میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لیڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اذان اویس اور امام الحق نےکیا لیکن اذان اویس اننگز کی پہلی ہی گیند پر رابنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ 6 رنز پر شان مسعود کو بھی رابنسن نے ایل بی ڈبلیو کردیا، ان کے بعد امام الحق اور عبداللہ شفیق نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم دونوں بالترتیب 42 اور 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے علاوہ کوئی اور پاکستانی بلے باز انگلش بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔ سلمان علی آغا21 نے، خرم شہزاد نے 14اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست، گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر

انگلینڈکی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انجری کے باعث سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انگلینڈکی ٹیم میں کپتان جوروٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ،گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں