فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جانبحق، 12 زخمی
یہ حادثہ جنوبی تھائی لینڈ کے شہر سنگائی کولوک کے سانتی پھاپ اسٹیڈیم میں گولوک ایف اے کپ کے ایک مقامی میچ کے دوران پیش آیا۔
پولیس کے مطابق میچ جاری تھا کہ اچانک آسمانی بجلی میدان میں آ گری، جس کی زد میں آ کر سوفوان آوائے شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ساتھی کھلاڑی اور انتظامیہ ان کی مدد کے لیے میدان میں پہنچے، ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے سوفوان آوائے کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 12 افراد کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں ایک ملائیشین کھلاڑی بھی شامل ہے۔
🇹🇭 Horrifying moment from Thailand when a freak lightning strike kills a football player and injures 12 others during a match pic.twitter.com/lAwYJxhtUo
— Visegrád 24 (@visegrad24) August 5, 2026
سوفوان آوائے مقامی ٹیم سیمکولٹس کی نمائندگی کر رہے تھے اور حال ہی میں تھائی لینڈ کے تھرڈ ڈویژن کلب یالا ایف سی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
کلب انتظامیہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ جیتنے کے باوجود اصل ٹرافی کیوں نہیں ملتی؟ حیران کن وجہ جانیے
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں مون سون کے موسم کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نسبتاً عام ہیں اور گزشتہ چند برسوں میں اس نوعیت کے کئی جان لیوا حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں۔