پاکستانی آل راونڈر محمد نواز کو سزا سنا دی گئی

کرکٹر محمد نواز
7 فروری سے یکم مئی 2026 تک تمام کرکٹ ریکارڈز بھی کالعدم قرار دے دیے/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published July, 17 2026 |
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس میں ان کے نمونے میں ممنوعہ مادہ ’کاربوکسی-ٹی ایچ سی‘ کی موجودگی پائی گئی۔

محمد نواز نے ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ممنوعہ مادہ کھیل کے دوران کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس کا کچھ اور مقصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاپور زدران کے انتقال پر اظہار افسوس

اس وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے ان پر تین ماہ کی نااہلی عائد کی جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے کیا گیا جب انہوں نے رضاکارانہ طور پر عارضی معطلی اختیار کی تھی۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ اگر محمد نواز منشیات سے متعلق علاج کا مقررہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو ان کی سزا کم ہو کر صرف ایک ماہ تصور کی جائے گی۔

چونکہ وہ ڈھائی ماہ کی معطلی پہلے ہی گزار چکے ہیں اس لیے پروگرام مکمل ہونے کی صورت میں انہیں مزید کسی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی نے 7 فروری سے یکم مئی 2026 تک ان کے تمام کرکٹ ریکارڈز بھی کالعدم قرار دے دیے ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں