ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 64 رنز سے شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت کی ٹاس جیت پر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
فوٹو بشکریہ کرکٹ ویب سائٹ
Updated 22 گھنٹے قبل | Published June, 14 2026 | Muhammad Bilal
برمنگھم: (سنو نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے ہرا دیا۔

برمنگھم کے کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز کی ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 41 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، عالیہ ریاض 18، گل فیروزہ اور عائشہ ظفر 12،12 رنز بنا کر پویلین لوٹیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکی۔

پاکستان کی نتالیہ پرویز 7، رامین شمیم اور ناشرہ سندھو 4،4، سائرہ جبیں 2 رنز ہی بنا سکیں جبکہ کپتان فاطمہ ثناء اور تسمیہ رباب بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتی بنیں۔

بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جبکہ شری چارنی نے3 اور شیفالی ورمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 44 گیندوں پر 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان ہرمن پریت کور نے 36 اور رچا گھوش نے 34 رنز سکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

بھارتی اوپنر بیٹر شیفالی ورما 6 رنز بنا کر پویلین لوٹیں جبکہ جمائما اور بھارتی فلمالی ایک، ایک رن کی مہمان ثابت ہوئیں، بھارت کی دیپتی شرما 12 اور شریانکا پٹیل ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ تسمیہ رباب اور رامین شمیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں