کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچن میں حیدر آباد کنگزمین نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف 19.1اوور زمیں6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے معاذ صداقت نے 37،عثمان خان نے 7 اور کپتان مارنس لبوشیانے نے 26 رنز بنائے ، عرفان نیازی29 ، حسان خان 33رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Hyderabad Kingsmen win their first-ever HBL PSL match and will be crowned with the Taj of Sindh.#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvHK pic.twitter.com/Y93KO3cE1Z
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 11, 2026
کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی، خوشدل شاہ، ایڈم زمپا اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں حیدرآباد کنگزمین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے سعد بیگ 53 رنز بنا کر ریٹائر آؤٹ ہوئے، کپتان معین علی نے 44 رنز کی اننگ کھیلی، اعظم خان 26، محمد وسیم 25، سلمان علی آغا 24، ریزا ہینڈرکس 2 رن بنا کر پویلین لوٹے۔
Karachi Kings post a total of 188/8.#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvHK pic.twitter.com/XtTsog3tpD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 11, 2026
کنگز کے عباس آفریدی کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے جبکہ خوشدل شاہ 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، حسن علی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ نے اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان مارنوس لبوشیانے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔