میچ کے دوران کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
young cricketer heart attack
فائل فوٹو
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کھیل کے دوران ایک نوجوان کرکٹر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے حافظ تھانہ گنج میں 22 سالہ نوجوان ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق میچ کے دوران ثاقب کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی اور چند ہی لمحوں میں وہ زمین پر گر پڑا، جس سے میدان میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرز اسے بچانے میں ناکام رہے، ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کو شدید دل کا دورہ پڑا تھا جو اس کی موت کا سبب بنا۔

ثاقب ایک طالبعلم تھا اور بی ایڈ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، وہ عید کی تعطیلات کے باعث اپنے گھر آیا ہوا تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔

اہل خانہ کے مطابق وہ نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور کھیل سے گہری دلچسپی رکھنے والا نوجوان تھا، جو مقامی سطح پر مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ لیتا رہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز وفات پا گئیں

اس اچانک موت نے نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے کو غم میں مبتلا کر دیا ہے، سماجی حلقوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سحر و افطار اوقات 25 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں