بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کے لیے سہ ماہی مالی امداد میں اضافہ کر دیا ہے ۔
اضافے کے بعد مستحق خواتین کو ماہانہ 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔
حکام کے مطابق اسی کے ساتھ بے نظیر نشوونما پروگرام میں فی بچے کے وظیفہ میں بھی 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بے نظیر تعلیمی وظائف میں بھی فی طالب علم کو 500 روپے اضافی رقم دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کا آسان طریقہ
بی آئی ایس پی حکام کے مطابق یہ اقدامات معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد اور بچوں کی تعلیم و صحت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیشرفت ہیں۔
حکام کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ مستحق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ کی مکمل رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی کو برداشت نہ کیا جائے، کسی بھی شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کریں یا بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر سے رجوع کریں۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |