پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا
PSL 11 schedule 2026
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو لاہور میں کھیلا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین مدمقابل ہوں گے۔ ابتدائی مرحلے میں ہر ٹیم مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے گی، جس کے بعد مقابلے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، اس مرحلے میں ہر ٹیم 3، 3 میچز کھیلے گی اور یوں پلے آف مرحلے سے قبل ہر ٹیم مجموعی طور پر 10 میچز کھیل چکی ہوگی۔

دوسرے مرحلے کے پہلے گروپ میں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد شامل ہوں گے، جبکہ دوسرے گروپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، راولپنڈی، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کو رکھا گیا ہے۔

پلے آف مرحلے کے میچز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلیمنیٹر 29 اپریل کو لاہور میں ہوگا۔ دوسرا ایلیمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا بڑا فائنل 3 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی؟ جانیے

کرکٹ شائقین کیلئے پی ایس ایل 11 ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلوں اور دلچسپ میچز سے بھرپور ہونے کی توقع ہے، جبکہ ملک بھر کے اسٹیڈیمز میں شائقین کی بڑی تعداد کی آمد بھی متوقع ہے۔ اگر یہ مجوزہ شیڈول حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو لاہور اور راولپنڈی ایونٹ کے اہم ترین میچز کی میزبانی کریں گے۔

ضرور پڑھیں