ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے بھارت کے نیرج چوپڑا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک ) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے بھارت کے نیرج چوپڑا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی ان کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ تیسری باری میں وہ 83.75 میٹر کی تھرو ہی کرسکے۔
پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم ان کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی، مسلسل دو فاول کرنے کے بعد وہ تماشائیوں میں موجود اپنے کوچ سلمان بٹ کے پاس پہنچ گئے اور ان سے کچھ مشورے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: متنازع میچ ریفری پائی کرافٹ نے پاکستان سے معافی مانگ لی

جیولن تھرو کے ابتدائی 3 راؤنڈز میں ٹاپ 8 ایتھلیٹس ہی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرتے ہیں، تاہم ارشد ندیم ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، وہ فائنل کے پہلے مرحلے میں ہی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے 83.65 میٹر کی پہلی تھرو کی، نیرج چوپڑا نے دوسری بار میں 84.03 میٹر کی تھرو کی اور ان کی تیسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ بھارتی کھلاڑی کی چوتھی تھرو 82.86 میٹر کی رہی، انہوں نے پانچویں تھرو بھی فاول کردی۔
جرمنی کے جولین ویبر نے 86.11 میٹر کی تھرو کی، تاہم بھارت کے ایک اور کھلاڑی سچن یادوو نے پہلی بار میں 86.27 میٹرو کی تھرو کرکے سب کو حیران کردیا جو اب تک ان کے کریئر کی بہترین تھرو تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انجری کے باعث پہلے ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور اور پھر ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں ورلڈ ایتھلٹکس چیمپئن شپ پر نطریں مرکوز کرلی تھیں۔
پیرس اولمپیکس کے ہیرو 28 سالہ ارشد ندیم نے رواں سال جون میں پنڈلی کی سرجری کروائی تھی، جس کے بعد انہوں نے چند ہفتے لندن میں بحالی کے عمل (ری ہیب) میں گزارے اور پھر ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے لاہور واپس آئے تھے۔
 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں