پاکستانی نوجوان فٹبالرز کیلئے اچھی خبر
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو رواں سال اکتوبر یا نومبر میں پاکستان کا اہم دورہ کرنے والے ہیں۔
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو رواں سال اکتوبر یا نومبر میں پاکستان کا اہم دورہ کرنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا پاکستان کا متوقع دورہ پاکستانی فٹبال کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، جو اکتوبر اور نومبر 2025 کے درمیان متوقع ہے، جسکا مقصد پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے اقدامات کو مضبوط بنانا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا تاج تیسری بار اپنے سر سجا لیا

 

مزید یہ کہ انفانٹینو کے دورے کے دوران وہ پاکستانی فٹبال فیڈریشن (PFF) کے حکام، حکومتی نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے تاکہ فٹبال کے مستقبل پر جامع تبادلہ خیال کیا جا سکے، اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کے تربیتی پروگرامز، اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری، اور گورننس کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان میں فٹبال کی تنظیمی صورتحال میں بہتری آ چکی ہے، حال ہی میں پی ایف ایف کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آیا، جسکے ساتھ ہی چھ سالہ قیادت کے خلا اور دس سالہ انتخابی غیر یقینی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

علاوہ اذیں فیفا کی یہ پیش رفت پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے ایک نئے عہد کی شروعات ہو سکتی ہے، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مواقع میسر آئیں گے۔