کراٹےکومبیٹ45:شاہزیب نےمیچ سےقبل بھارتی کھلاڑی کوتھپرجڑدیا

June, 7 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) دبئی میں منعقد ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 کے مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان شاہزیب نے بھارتی کراٹے ٹیم کے کپتان رانا سنگھ کو تھپر جڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جب بھارتی اور پاکستانی کپتان اسٹیج پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آتے ہیں تو پاکستان کراٹے ٹیم کے کپتان شاہزیب رند مخالف ٹیم کے کپتان رانا سنگھ کو تھپر ماڑ دیتے ہیں۔
پاکستانی کپتان کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایونٹ کے منتظمین فوراً ہی معاملے کو رفع دفع کروادیتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان آج ٹیم ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے، پاکستان کراٹے ٹیم کے کپتان 25 سالہ شاہزیب رند نے رواں سال فروری میں میکسیکو سٹی میں کراٹے کمبیٹ 44 میں تیز ترین ناک آؤٹ کرنے کے بعد تاریخ رقم کی تھی۔
کراٹے کامیبٹ 45 دبئی میں جاری ہے، ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ جارج سینٹ پیئر، باس روٹن اور یوٹیوبر مائیک مجلاک اور معروف بھارتی اداکار سلمان خان کریں گے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025