ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کو انعام دینے کا اعلان

Punjab Restaurant Reward Scheme
فائل فوٹو
Updated | Published November, 13 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے والے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق نئی اسکیم کے تحت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں بل کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کرنے والے صارفین کو انعامات دیے جائیں گے۔

اس مقصد کیلئے کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ شہری نقد رقم کے بجائے جدید ڈیجیٹل نظام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد کاروباری لین دین میں شفافیت کو فروغ دینا اور ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نہ صرف مالی معاملات کا ریکارڈ محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ ٹیکس وصولیوں میں بھی بہتری آنے کی توقع ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایسے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس جو صارفین کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے سے انکار کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے عوام کا ٹیکس نظام پر اعتماد بڑھے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نمبر پلیٹس چھپانے والوں کیلئے بُری خبر

اس انعامی اسکیم کے ذریعے شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیکٹر کو بھی جدید مالیاتی نظام سے منسلک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.99 ▼ 0.84
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.41 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.39 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,448 ▼ 11,187
Gold 22K Per Tola 368,910 ▼ 10,255
Gold 21K Per Tola 352,142 ▼ 9,789
Gold 18K Per Tola 301,836 ▼ 8,391
Silver Per Tola 5,196 ▼ 134
Platinum Per oz (USD) 1,523 ▼ 10.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 ▼ 14.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں