راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، لاکھوں کا سامان لے اڑے

پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف
راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 24 2026 |
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی جس میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامنے لے گئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری طیب فضل کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے سے احتیاط کریں، محسن نقوی

ایف آئی آر کے مطابق رہائش گاہ سے 3 ائیر کنڈیشنر، 2 دروازے، 2 کھڑکیاں، قالین، کراکری، آرائشی اشیاء اور گھاس کاٹنے والی مشین چوری ہوئی، جب کہ رہائش گاہ کے مختلف مقامات پر تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔

مقدمے کے مطابق سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائب ہے، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق ملازم گزشتہ رات سے موجود نہیں اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 ▼ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,584 ▼ 10,261
Gold 22K Per Tola 382,785 ▼ 9,406
Gold 21K Per Tola 365,386 ▼ 8,978
Gold 18K Per Tola 313,188 ▼ 7,696
Silver Per Tola 5,650 ▼ 325
Platinum Per oz (USD) 1,566 ▼ 56.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 ▼ 3.43
Diesel HSD Per Litre 275.24 ▲ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 ▲ 29.32
LPG Per Kg 279.34 ▲ 37.91
ضرور پڑھیں