پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹس بنوانے کا نیا نظام متعارف

Punjab Biometric System 2026
فائل فوٹو
Updated | Published October, 17 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹس کے اجرا میں جعل سازی روکنے اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔

نئے نظام کے تحت شہریوں کی شناخت نادرا کے ڈیٹا بیس سے بائیومیٹرک طریقے سے تصدیق کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد جعلی اندراجات اور بوگس سرٹیفکیٹس کی روک تھام کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اشتراک سے سی آر ایم ایس بائیومیٹرک نظام شروع کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے یونین کونسلز میں اس نظام کا باضابطہ افتتاح کیا۔

نئے طریقہ کار کے تحت پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس نظام کے ذریعے متعلقہ افراد کی شناخت کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ غلط معلومات کی بنیاد پر اندراجات اور غیر قانونی دستاویزات کے اجرا کو روکا جاسکے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ بائیومیٹرک نظام کے نفاذ سے سرکاری ریکارڈ کی درستگی بہتر بنانے اور مستند دستاویزات کے اجرا کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سفارش اور رشوت کے بغیر بروقت بلدیاتی خدمات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نئے نظام سے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے عمل میں شفافیت آئے گی اور غیر قانونی اندراجات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

صوبائی وزیر کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب وژن کے تحت اس نظام کو مرحلہ وار صوبے بھر کی تمام یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی، تاکہ شہریوں کو جدید اور آسان بلدیاتی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

نئے نظام کے ذریعے پنجاب میں پیدائش، وفات اور شادی کے اندراجات کو مزید محفوظ اور قابل اعتماد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں