عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کون ہیں؟ جانیے
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر گزشتہ 8 سال سے لاہور میں مقیم ہیں اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ہیں۔ انہیں نگران دور حکومت میں پی آئی سی بورڈ آف گورنرز کی سربراہی سونپی گئی تھی، جبکہ موجودہ حکومت نے بھی انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے بھی چیئرمین ہیں۔ وہ برطانیہ میں بطور سینئر کارڈیالوجسٹ خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ان کے اہل خانہ بھی برطانیہ میں مقیم ہیں۔
ڈاکٹر فرقاد کا برطانیہ آنا جانا رہتا ہے اور وہ وہاں بھی مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ چند روز قبل بھی وہ برطانیہ میں موجود تھے، ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر فرقاد نے مسلم لیگ ن کے ایک سابق وفاقی وزیر کی انجیو پلاسٹی بھی کی تھی۔
طبی ماہرین کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے دوران ان کا بلڈ پریشر تقریباً معمول کے قریب پایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں بلڈ پریشر کے لیے دو ادویات جبکہ بے چینی کے لیے ایک دوا تجویز کی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی رویے نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان
واضح رہے کہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر پی آئی سی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کی حیثیت سے کوئی تنخواہ یا مراعات وصول نہیں کرتے۔ ان کی طویل طبی خدمات اور برطانیہ میں پیشہ ورانہ تجربہ بھی ان کے پروفیشنل پروفائل کا اہم حصہ ہے۔