ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا طریقہ بدل گیا، اب کیا کرنا ہوگا؟
حکام کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت امیدوار کیلئے ای سائن ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر روڈ ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔ مقررہ وقت میں روڈ ٹیسٹ نہ دینے کی صورت میں ای سائن ٹیسٹ کا نتیجہ ختم ہوجائے گا اور امیدوار کو مکمل عمل دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔
حکام نے افسران کو نئے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔ ای سائن اور روڈ ٹیسٹ 24 گھنٹے کے اندر پاس کرنے کے باوجود پی ایس آئی ڈی نہ بنانے کی صورت میں بھی منظوری نہیں دی جائے گی۔
نئے طریقہ کار کے مطابق پی ایس آئی ڈی تیار نہ ہونے پر 24 گھنٹے بعد دونوں ٹیسٹوں کے نتائج ضائع ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ پی ایس آئی ڈی کی فیس 7 دن کے اندر جمع کرانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر درخواست کا پورا عمل منسوخ کردیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اگر پی ایس آئی ڈی ایکسپائر ہوجائے تو امیدوار کو ای سائن اور روڈ ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوگا، جبکہ دونوں ٹیسٹ دوبارہ بھی 24 گھنٹے کے اندر مکمل کرنا ہوں گے، روڈ ٹیسٹ کی سائٹ ریگولر لائسنس درخواست جمع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز، واحد بچ جانے والی بچی بھی جان کی بازی ہار گئی
ڈی آئی جی ٹریفک نے نئے طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع کے ٹریفک سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔
نئے نظام کا مقصد ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ اور درخواست کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔