پی ٹی آئی رہنما اعجاز ستی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Ijaz Satti Death
فائل فوٹو
Updated | Published September, 17 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اعجاز ستی مبینہ طور پر پولیس کارروائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد پولیس گاڑی میں لے جاتے ہوئے انہیں دل کا دورہ پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز ستی کو تھانہ ویسٹریج پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے جا رہی تھی کہ راستے میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز ستی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، رپورٹس کے مطابق پولیس ان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور موت کی حتمی وجہ متعلقہ حکام کی تصدیق کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اعجاز ستی کا شمار راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب واقعے کے حوالے سے مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے موت کی حتمی وجہ اور واقعے کی مکمل تفصیلات سے متعلق باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے

اعجاز ستی کی اچانک موت کی خبر پھیلنے کے بعد مقامی سیاسی حلقوں اور کارکنوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ واقعے کے محرکات اور موت کے حالات کے بارے میں مزید معلومات متعلقہ حکام کی تحقیقات اور سرکاری بیان کے بعد واضح ہوں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں