ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Lahore Rain
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published September, 17 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں رات گئے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، دھرم پورہ، مغلپورہ، ہربنس پورہ، لال پل، فتح گڑھ، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، جین مندر، چوبرجی، ملتان روڈ، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کوٹ لکھپت اور نشتر سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، شہریوں نے بھی بارش سے لطف اٹھایا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں مزید بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ 18 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز میں واحد بچ جانے والی بچی بھی جان کی بازی ہار گئی

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران ندی نالوں، انڈر پاسز اور نشیبی راستوں سے گزرنے میں احتیاط کریں، متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں