ننھے پھول... رخصت ہوئے... ہم کلام بھی

ننھے پھول... رخصت ہوئے... ہم کلام بھی
ننھے پھول... رخصت ہوئے... ہم کلام بھی
Updated | Published August, 28 2026 |
ننھے پھول... رخصت ہوئے... ہم کلام بھی

ہم تو پھول تھے چمن کے
پر شعلوں میں آ گِھرے ہیں
آغازِ زندگی میں ہی
موت سے جا ملے ہیں


ابھی تو سانسیں یکجاں ہوئیں تھیں
آنکھیں کھلنا شروع ہوئیں تھیں
ابھی نیند کے معنی
سَمَجھنْے تھے ہم نے
کچھ خواب دیکھنا شروع کیے تھے
ابھی تو لفظوں سے دوستی ہوئی تھی
جملے کہاں سبھی ادا ہوئے تھے


چاند، ستارے، رات، اندھیرا
سورج، آسمان، صبح اور سویرا
انجان تھے ہم ان سب باتوں سے،
ریت، رواج، رشتے ناتوں سے
ہاں مگر آشنا تھے ہم پیار کے احساس سے
ماں کی کوکھ میں. . . پھر گود میں. . . پھر بانہوں کے حصار سے


اب تو شعلے ہیں ہر طرف در و دیوار میں
بھڑکتی آگ میں جُھلَس گئے ہیں جسم ہمارے
جیسے بن کھلے ہی مرجھا گئے ہوں
پھول بہت سارے


سنتے ہیں کہ اندھیری قبروں میں
چھوڑ آئیں گے ہمیں
مٹی ڈال کر پھولوں سے
پھر سجائیں گے اُنہیں


مرنے کے بعد بھی ہمیں
کہاں چین آئے گا
ماں کا تڑپنا، باپ کا سسکنا
ہر پل ہمیں ستائے گا


اب ایسا کریں گے
کہ خوابوں میں ان کے آ کر
مل کر ان سے کہہ جائیں گے
روزِ محشر ہم ان کی
شفاعت کا سبب بن جائیں گے


(کاشف شمیم صدیقی)
 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.49
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.57 ▼ 1.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.72 ▼ 1.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418
Gold 22K Per Tola 440,383
Gold 21K Per Tola 420,366
Gold 18K Per Tola 360,314
Silver Per Tola 7,152
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▼ 3.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں