سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے اچھی خبر
فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے وفاقی حکومت کے نئے پے سکیلز اور الاؤنسز نافذ کرنے کی منظوری دے دی
فیسکو ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں یکم جولائی 2026 سے نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 2026 جبکہ کنوینس الاؤنس کی شرح میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ بی پی ایس-ون سے بی پی ایس -22 فیسکو ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
معذور ملازمین کے سپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کے نئے پے اسکیلز اور الاؤنسز فیسکو میں یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے،بورڈ نے 22 اگست 2026 کے اجلاس میں ملازمین کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔
دوسری جانب پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے وزارتِ خزانہ کے 5اہم مراسلوں کو کمپنی میں اپنانے کی منظوری دے دی۔