45 سالہ حنا جاوید قتل کیس، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

ابتدائی طور پر موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا/فائل فوٹو
ابتدائی طور پر موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک) مقتولہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گردن کی ہڈی ٹوٹنے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کی نشاندہی ہوئی ہے، تاہم ابتدائی طور پر موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 45 سالہ حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی جبکہ پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخموں کے نشانات موجود تھے، مقتولہ کا پیریکارڈیم، یعنی دل کے گرد موجود جھلی، خون سے بھری ہوئی تھی۔

حنا جاوید کا پوسٹ مارٹم موت کے تقریباً 12 گھنٹے بعد ڈاکٹر ماریا خالد نے کیا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران مقتولہ کے ڈی این اے سمیت مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ میں موت کی واضح اور حتمی وجہ بیان نہیں کی گئی اور اس کے تعین کے لیے فرانزک تجزیے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 میں 30 روز کی توسیع

 

پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر کو فراہم کی گئی ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے پھندا دے کر لٹکایا۔ تاہم اس دعوے اور موت کے اصل سبب کا حتمی تعین فرانزک اور مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے نمونے لیڈی کانسٹیبل رافعہ تبسم نے وصول کیے۔

واضح رہے کہ حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج ہے۔ پولیس نے مقدمے میں مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ دونوں ملزمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد سامنے آنے کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور حنا جاوید کی موت کے اصل اسباب کا تعین کیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں