پنشنرز کو اب پروف آف لائف کیلئے بینک جانے کی ضرورت نہیں

NADRA Proof of Life
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 24 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنشنرز کیلئے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجراء اور تصدیق کے عمل میں بینکوں کا کوئی کردار نہیں، لہٰذا پنشنرز کو اس سلسلے میں بینک جانے کی ضرورت نہیں۔

نادرا کے مطابق پنشن حاصل کرنے والے یا پنشن کے اہل افراد کے معاملات براہِ راست متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں۔ پنشنرز موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست متعلقہ ادارے کو براہِ راست ارسال کرسکتے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی کارروائی پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے منسلک ہے، بینک سے نہیں۔ سرٹیفکیٹ کی تکمیل کے بعد اسے بھی متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے میں جمع کرایا جائے گا۔

نادرا نے پنشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی تکمیل، تصدیق یا اپ ڈیٹ کیلئے بینک سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ شہری شناخت سے متعلق معلومات اور مختلف خدمات کیلئے نادرا کی سرکاری ویب سائٹ سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق کسی بھی معاونت یا رہنمائی کی ضرورت کی صورت میں شہری نادرا کی ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اگر پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا ڈیٹا ظاہر نہیں ہورہا تو پنشنرز کو اپنے متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان رینجرز پنجاب میں ملازمتوں کا اعلان

نادرا کے مطابق ایسی صورتحال میں ادارے سے دریافت کیا جائے کہ نادرا کے پاس رجسٹرڈ پنشنرز کے ریکارڈ میں متعلقہ فرد کا اندراج کیوں موجود نہیں۔ ریکارڈ درست ہونے کی صورت میں پروف آف لائف سے متعلق سہولت کے استعمال میں آسانی ہوگی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں