لیگی ایم این اے قیصر احمد شیخ کا 14 اگست پرعوام کو 5 لیٹر فری پٹرول دینے اعلان
مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا 14 اگست کے موقع پر شہریوں کو 5 لیٹر مفت پٹرول دینے کا اعلان کیاجس کے بعد سینکٹروں موٹر سائیکل سوار مفت پیٹرول کے حصول کیلئے ان کے ڈیڑے پر پہنچ گئے
پٹرول حاصل کرنے کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ شہری اپنی سواری پر پاکستان کا جھنڈا لگا کر آئیں۔ یہ مفت پٹرول قیصر احمد شیخ کے آبائی علاقے چنیوٹ میں ان کے سیاسی ڈیرے پر وائوچرز کی شکل میں تقسیم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ سال بھی تقریباً 7,000 موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو 5 لیٹر مفت پٹرول دے چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے یا تنخواہ سے نہیں بلکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ رقم اپنی جیب سے خرچ کررہے ہیں
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے مل کر کام کریں۔
واضح رہے کہ یہ سہولت خاص طور پر موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے والے شہریوں کے لیے رکھی گئی ہے۔