جسٹس بابر ستار نے رجسٹرار کے نوٹس پرسرکاری رہائش گاہ خالی کردی
جسٹس بار ستار نے اپنی عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کیا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 14 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسٹیٹ آفس کی جانب سے 3 جولائی کو گھر کینسل کردیا گیا تھا جس کے بعد ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس میں 30دنوں میں گھر خالی کرنے کا کہا گیا تھا
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ آفس کی جانب سے 3 جولائی کو گھر کینسل کردیا گیا تھا جس کے بعد ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس میں 30دنوں میں گھر خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل
رجسٹرار کے نوٹس کے بعد جسٹس بابرستار نےاسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کردیا ہے، جسٹس بار ستار نے اپنی عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کیا۔